Jul 21, 2011

we condemned terorist attacks on shia mosques in karachi







کراچی میں ملت جعفریہ کی آبادی اور مساجد پر دہشت گردوں کے حملوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے،بیرون شہر سے آئےہوئےکالعدم دہشت گرد گروہوں کے

دہشت گردو ں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے اس لیے،شہر کراچی میں امن و امان کی صورت حال روز بروز خراب ہو رہی ہے ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی،شیعہ علما کونسل کے مولانا ناظر تقوی اور دیگر رہنماں نے کراچی کے علاقے گلبہار،حسن کالونی اور کشمیری محلہ میں منگل کے روز کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے شیعہ آبادی پر فائرنگ اور مساجد پر حملہ کے خلاف شدید مذمت کرتے ہوئے کیا ۔رہنماں کاکہنا تھا کہ حکومت دہشت گردوں کو لگام دے کہ جنہوںنے شہر کے امن کو برباد کر رکھا ہے انہوںنے واضح کیا کہ بیرون شہر سے کراچی آئے ہوئے مخصوص ٹولے کے دہشت گرد عناصر شہر میں فرقہ وارانہ فسادات کو ہوا دے کر شہر کراچی جو کہ پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتے ہیں،ان کاکہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کو دہشت گردوں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے جس کی وجہ سے وہ دن دیہاڑے معصوم اور نہتے عوام کے گھروں پر حملے کر رہے ہیں اور مساجد کو دہشت گردی کا نشانہ بنا کر دہشتگردی بد ترین مثالیں قائم کر رہے ہیں ،انہوںنے آئی جی سندھ اور سی سی پی او کراچی سے مطالبہ کیا کہ منگل کے روز گلبہار،حسن کالونی اور کشمیری محلہ میں ملت جعفریہ کی آبادیوں اور مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے ورنہ ملت جعفریہ احتجاجی تحریک کا اعلان کر دے گی اور پھر حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...